متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت نے ’اومی کرون ‘ کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہےـ نئے کورونا وائرس میں مبتلا خاتون کا تعلق افریقی ملک سے ہے ـ
اماراتی خبررساں ایجنسی ’وام ‘ نے کہا ہے کہ افریقی خاتون نے کووڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوئی تھیں ـ امارات آنے پران میں اومی کرون کے ویرئینٹ کی تصدیق ہوئی ـ
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ اومی کرون ویرئینٹ میں مبتلا افریقی خاتون کو مقررہ ضوابط کے تحت قرنطینہ کرتے ہوئے انہیں مکمل صحت خدمات فراہم کی جارہی ہیں ـ
نئے ویرئینٹ کے حوالے سے وزارت صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تبدیل ہونے والے کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کےلیے امورصحت کے ادارے مکمل طوراحتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں ـ
وزارت صحت نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ نئے ویرئینٹ سے محفوظ رہنے کےلیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائیں جس سے جسمانی قوت مدافعت مزید مضبوط ہوتی ہے