ریاض ..... وزارت محنت و سماجی فروغ نے اعلان کیا ہے کہ 9اپریل سے آن لائن تاریخ دی جایا کریگی۔ تمام افراد اور ادارے وزارت سے کام کرانے کیلئے آن لائن بکنگ کراسکیں گے۔ ای گیٹ کے ذریعے تمام حضرات وزارت کا چکر لگانے سے قبل متعلقہ کام کیلئے وقت لے سکیں گے۔ 9اپریل سے اس پر عمل درآمد شروع ہوگا۔