سعودی نرس نے ٹریفک حادثے کے زخمیوں کی زندگی بچا لی
سر میں چوٹیں آنے کی وجہ سے زخمیوں کی حالت نازک تھی( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کی صبیبا کمشنری میں سعودی نرس نوف عثاثی نے ایک شاہرہ پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی بر وقت مدد کرکے ان کی زندگی بچا لی۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی نرس نوف نے بتایا کہ’ وہ ڈیوٹی کے بعد رات کے وقت گھر پہنچی۔ اسی دوران حادثے کی اطلاع ملی فورا ہی گھر سے نکل کھڑی ہوئی اور ہلال احمر کی امدادی ٹیم سے قبل جائے وقوعہ پنہچ گئی‘۔
سعودی نرس نے بتایا ’جائے حادثے پر چار افراد زخمی تھے، سر میں چوٹیں آنے کی وجہ سے ان کی حالت نازک تھی، انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی‘۔
چار زخمیوں میں سے ایک ھسپتال پہنچ کر چل بسا جبکہ تین زخمی جنہیں ابتدائی طبی مدد دی وہ زیر علاج ہیں۔
نوف کا کہنا تھا کہ ’حادثے کے وقت ڈیوٹی سے واپسی پر اہل خانہ کے ساتھ موجود تھی تاہم اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنا فرض ادا کیا‘۔