سعودی ولی عہد، فرانسیسی صدر اور لبنانی وزیر اعظم کا ٹیلی فون رابطہ
لبنان میں ضروری جامع اصلاحات کی سپورٹ کے لیے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدرایمانوئل میکخواں نے سنیچر کو لبنانی وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے لبنانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کےلیے سعودی عرب اور فرانس کی طرف سے کی جانے والی قابل قدر کوششوں کی ستائش کی۔
انپوں نے کہا کہ’ لبنانی حکومت ہر وہ قدم اٹھانے کے لیے پر عزم ہے جس سے سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے اور ہر اس چیز کو مسترد کرتے ہیں جسے ان کی سلامتی اور استحکام کو زک پہنچے‘۔
تینوں ملکوں نے لبنان میں ضروری جامع اصلاحات کی سپورٹ کے لیے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی عرب اورفرانس نے لبنان میں سیکیورٹی اور استحکام پر زور دیا ہے۔
یاد رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں نے خلیج کے دورے کے آخری مرحلے میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو جدہ کے قصر سلام میں ملاقات کی ہے۔