عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اور الجوف میں حوثیوں کے عسکری اہداف اور ٹھکانوں پر 19 فضائی حملے کیے گئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ اہداف پر حملوں میں 14 فو جی گاڑیاں تباہ اور 115 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
علاوہ ازیں العربیہ ٹی وی چینل کے مطابق حوثیوں نے ماریب گورنریٹ میں ایک گھنٹے کے دوران تین میزائل فائر کیے ہیں۔
ٹی وی چینل کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ حوثیوں کا ایک میزائل ایئر پورٹ پر گرا ہے۔
یہ حملہ یمنی فوج کی مارب کی جانب پیش رفت کے بعد ہوا ہے جس میں حوثی ملیشا کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔