فارمولا ون میں عالمی رائیڈرز کے درمیان مقابلہ، ریاض کار شو میں فروخت ہونے والی کاروں سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی منتخب تصاویر
سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جس میں فارمولا ون میں عالمی رائیڈرز کے درمیان مقابلہ، ریاض کار شو میں فروخت ہونے والی کاریں، سرسبز سعودی مہم کے لوگو کا ڈیزائن اور تجدد پذیر توانائی سے بجلی کی فراہمی کے کامیاب تجربے سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
فارمولا ون میں عالمی رائیڈرز کے درمیان مقابلہ
![](/sites/default/files/pictures/December/29116/2021/ffxizrlxmayejgf.jpg)
جدہ میں ہونیوالی فارمولا ون ریس میں عالمی رائیڈرزکے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ عالمی پیمانے پر ہونے والی فارمولا ون ریس کا آغاز دو دسمبر سے جدہ میں ہوا ہے۔
رجال المع بہترین سیاحتی مرکز قرار
![](/sites/default/files/pictures/December/29116/2021/ffomnpdxiao_jh6.jpg)
عالمی سیاحتی ادارے نے رجال المع کو بہترین سیاحتی مرکز قرار دیا ہے ۔ عالمی سیاحتی تنظیم نے سعودی عرب کے قصبے
’رجال المع‘ کو دنیا کے بہترین قصبوں کے طورشمار کیا جس کے انتخاب کےلیے 75 ممالک کے 175 اداروں کے
نمائندے شامل تھے۔ '
ریاض کار شومیں فروخت ہونےوالی کاروں کی تعداد 118 تک
![](/sites/default/files/pictures/December/29116/2021/fft3f2jxsasdzyc.jpg)
’نمائش میں فروخت ہونے والی کاروں کی کل تعداد 118 تک پہنچ گئی ہے جن کی مالیت 120 ملین ریال ہے‘۔
سرسبز سعودی مہم کے لوگو کا ڈیزائن
![](/sites/default/files/pictures/December/29116/2021/ffntmxyxiakkgve.jpg)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کی بلدیہ ’سرسبز سعودی مہم ‘ کے لوگو کے ڈیزائن کی طرز پر کی جانے والی شجر کاری کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کی تیاریاں کررہی ہے۔
الجفرعلاقے میں شجرکاری کی مہم جاری
![](/sites/default/files/pictures/December/29116/2021/ffhjte3xeaiucoy.jpg)
الاحسا میونسپلٹی کے تحت الجفر کے علاقے میں شجرکاری کی مہم جاری ہے ۔ جس میں کارکن پودے لگا رہے ہیں ۔
تجدد پذیر توانائی سے بجلی کی فراہمی کا کامیاب تجربہ
![](/sites/default/files/pictures/December/29116/2021/ffms6gjwqaspx4f.jpg)
سکاکا میں الدیدحان پارک میں تجدد پذیر توانائی سے بجلی کی فراہمی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ۔
فارمولا ون میں شائقین کی دلچسپی
![](/sites/default/files/pictures/December/29116/2021/ffw73e4x0ag3k58.jpg)
جدہ فارمولا ون میں سعودی شہریوں کے علاوہ غیرملکیوں کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے۔