پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے اضافی پروازوں کی اجازت حاصل کر لی ہے۔
پی آئی اے کی پریس ریلیز کے مطابق اب پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 48 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ اس سے قبل پی آئی اے 33 پروازیں آپریٹ کر رہی تھی۔
ان پروازوں میں سے آٹھ دمام، آٹھ مدینہ، نو ریاض اور 23 جدہ کی پروازیں ہوں گی۔
ان پروازوں کا مقصد کووڈ 19 کی پابندیوں میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار پر واپس پہنچانا ہے۔
پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ’ضرورت پڑی تو ہم سعودی برادرانہ حکومت سے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کر لیں گے۔‘