Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فن لینڈ  کے مہم جو  کا  صحرائے ربع الخالی عبور کرنے کا عزم

جوکا ولجنن اس مہم میں یومیہ تقریباً 50 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔(فوٹو عرب نیوز)
فن لینڈ کے مہم جو اورسعودی عرب کے صحرائے ربع الخالی دنیا کے سب سے بڑے ریت کا صحرا عبور کرنے والے جوکا ولجانین  کا کہنا ہے کہ اس صحرا میں بھاگنا میرا جنون رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جوکا ولجانین 6 دسمبر کو 1300 کلومیٹر کا یہ کٹھن  اور صحرائی سفر 25 دن میں مکمل کرنے کا مقصد حاصل کر کے اس سفر میں کامیابی حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بننا چاہتے ہیں۔
ربع الخالی دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے جو جزیرہ نما عرب کے جنوبی تہائی حصے پر محیط ہے۔

انہوں نے 15 سال قبل مہماتی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔(فوٹو عرب نیوز)

ربع الخالی میں ہوا کے زور پر ہمیشہ رخ  بدلتے ٹیلوں کے وسیع منظر کو 1930 کی دہائی کے اوائل اور 1950 کی دہائی کے درمیان برٹرم تھامس اس صحرا کو عبور کرنے والے پہلے مغربی باشندے اور ولفریڈ تھیسیگر اور ان کے عرب ساتھی شامل تھے۔
علاوہ ازیں جاپان کی خاتون فوٹوگرافر اینا آئیکو نے 2019 میں ربع الخالی  کا یہ سفر اونٹ کی کوہان پر بیٹھ کر عبور کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔
اس سے قبل بہت سے دیگر مہم جو افراد نے اونٹوں پر یا سڑک سے ہٹ کر گاڑیوں کے ذریعے یہ مہم سر کی ہے۔
مشکل اور آزمائشی حالات کے پیش نظر اس بڑے صحرا کا یہ سفر برداشت کا امتحان ہے تاہم اسے کئی مہم جو افراد کی جانب سے  انجام دیا گیاہے۔

6 دسمبر سے مہم کا آغاز فن لینڈ کا قومی دن کی مناسبت سے ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

 فن لینڈ کے مہم جو  جوکا ولجنن کی اس مہم کا  مقصد ایک دن میں تقریباً 50 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے پورے راستے پر پیدل  چل کر اس  چیلنج کو ایک اور سطح پر لے جانا ہے۔
مہم جوکے اس  چیلنجنگ صحرائی  سفر  کا اہتمام ڈیلٹا ایڈونچرز نے کیا ہے جو سعودی عرب میں صحرائی سفر اور مہم جوئی میں رہنما ئی کرتا ہے۔
فن لینڈ کے مہم جو نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ میں نے 15 سال قبل مہماتی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔ میں ربع الخالی کے ریت کے ٹیلوں پر بھاگنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ مجھے صحرا سے پیار ہے اور یہ ایسا خطہ مجھے حوصلہ دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرے لیے ایک چیلنج ہے کیونکہ ربع الخالی کو  کامیابی سے عبور کرکے تاریخ رقم کرنے  کا بہت زیادہ شوق رکھتا ہوں اور یہ میرا جنون ہے۔
ولجنن کا کہنا ہے کہ یہ میرا جذبہ ہے جس نے مجھے یہاں تک پہنچایا ہے۔ مہم جوئی کی اس تاریخ کا تعین کرنے کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ 6 دسمبر میرے ملک فن لینڈ کا قومی دن ہے۔
 

شیئر: