عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں دھماکہ ہوا ہے جس میں چار افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس اور ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو بصرہ شہر کے مرکز میں ایک ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے کے باعث ایک گاڑی میں آگ لگ گئی جبکہ ایک بس کو نقصان پہنچا ہے۔
ایک پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا جو دھماکے کا سبب ہو سکتا ہے۔