ڈاکار ریلی 2025 کی تیاریاں مکمل، 3 جنوری سے آغاز
جمعرات 26 دسمبر 2024 9:47
’ریلی کے مقابلوں کا کل فاصلہ 7707 کلو میٹر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ڈاکار ریلی 2025 کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جس کا انعقاد 3 جنوری سے 17 جنوری تک ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریلی کے مقابلوں کا کل فاصلہ 7707 کلو میٹر ہے۔
ریلی کا آغاز سعودی عرب کے جنوبی شہر بیشہ ہوگا، حائل شہر سے ہوتے ہوئے وسطی سعودی عرب میں دوادمی اور ریاض سے گزر کر شبیطہ بالخصوص ربع الخالی صحرا کے پاس اختتام ہوگا۔
سعودی وزارت کھیل نے سعودی ڈاکار ریلی 2025 کے چھٹے ایڈیشن کی تفصیلات اور جدول کا اعلان کیا ہے۔
سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلطان العبداللہ الفیصل نے سعودی ڈاکار ریلی 2025 کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس عالمی ایونٹ کی میزبانی کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہونے کا اعلان کیا۔