عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے گورنریٹ مارب میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف حملوں میں مزید 95 حوثی ہلاک اور 11 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کےعسکری اہداف اور ٹھکانوں پر 16 فضائی حملے کیے گئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ یمن کی فضائی حدود میں دو ڈرونز کو راستے میں روک کر تباہ کیا ہے۔
عرب اتحاد صنعا ایئر پورٹ سے خطرے کے ذرائع نمٹنے کےلیے اقدامات کر رہا ہے۔