Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری ایوان شاہی میں ولی عہد کا استقبال، لوسیل سٹیڈیم کا دورہ

’شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر کی سربراہی میں سعودی ، قطری کونسل کا اجلاس ہوا‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم نے دوحہ میں لوسیل سٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق لوسیل سٹیڈیم فٹبال ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
قطری حکام نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جدید خطوط پر تعمیر ہونے والے سٹیڈیم کے بارے میں بریفنگ دی ہے۔
قبل ازیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کی سربراہی میں سعودی ، قطری کونسل کا اجلاس ہوا۔
اجلاس سے قبل قطری ایوان شاہی میں ولی عہد کا شایان شان طریقے سے استقبال ہوا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

شیئر: