Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش پریمیئر لیگ کھیلنے والا پاکستانی نژاد فٹ بالر زیدان اقبال

18 برس کے مڈفیلڈر نوجوان زیدان اقبال کے والد پاکستانی اور والدہ عراقی ہیں۔ (فوٹو: مانچسٹر یونائیٹڈ)
پاکستانی نژاد فٹ بالر زیدان اقبال سینیئر لیول پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے کھیلیں گے۔
سکائی سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق زیدان اقبال 18 سالہ مڈفیلڈر زیدان اقبال مانچسٹر کے ویلے رینج سے ہیں۔ ان کے والد پاکستانی اور والدہ عراقی ہیں۔
انہوں نے کم عمری سے ہی فٹبال کھینا شروع کیا۔ زیدان اقبال نے اپنا پہلا پیشہ ورانہ معاہدہ اپریل میں کیا تھا۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کی آبادی کا سات فیصد ہونے کے باوجود ایشیائی نژاد افراد کے 0.25 فیصد فٹبالرز برطانوی ایشیائی پس منظر رکھتے ہیں۔
زیدان اقبال نے ایم یو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ اس موقعے کے لیے میں نے پوری زندگی کام کیا۔ یہ ایک خواب ہے جو سچ ثابت ہوا۔ یہ ابھی آغاز ہے اور امید ہے میں آگے بڑھ سکوں گا۔‘
مانچسٹر میں پیدا ہونے والے زیدان اقبال نے یونائیٹڈ کے ساتھ ایک دہائی سے زیادہ کا وقت گزارا ہے۔ انہوں نے فٹبال کھیلنے کا آغاز کم عمری سے کیا تھا۔
سینیئر لیول پر کھیلنے سے قبل زیدان اقبال نے یونائیٹڈ کی یو 18 اور یو 23 کی نمائندگی کی ہے۔
وہ انگلینڈ، عراق یا پاکستان کے لیے کھیلنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ رواں برس کے آغاز میں اس نوجوان فٹبالر نے دوستانہ میچز میں عراق کی یو 23 کی نمائندگی کی۔
زیدان اقبال نے ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اولڈ ٹریفورڈ میں اپنا پیشہ ورانہ آغاز کرنے کا ناقابل یقین احساس۔‘
’میں اس کلب کو سپورٹ کرتے ہوئے بڑا ہوا ہوں اور چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے۔ یہ میرے خاندان، دوستوں اور کوچز کے بغیر ممکن نہیں تھا،‘
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فٹبالر زیدان اقبال کو انگلش پریمیئر لیگ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ میں دو نئے کھلاڑی چارلی اور زیدان شامل ہوئے ہیں۔

سماجی صارف عبدالواسع نیک نے زیدان اقبال کے بارے میں لکھا کہ ’زیدان اقبال، جو عراق اور پاکستانی نژاد ہے، مانچسٹر یونائیٹڈ کی تاریخ میں پہلی بار پریمیئر لیگ کلب کے لیے کھیلنے والے برطانوی جنوبی ایشیائی بن گئے ہیں۔‘

 

انیس اشرف نامی صارف نے لکھا ہے کہ ’زیدان دنیا کے سب سے بڑے کلبوں میں سے ایک کے لیے کھیلنے والے پہلے جنوبی ایشیائی مسلمان بن گئے ہیں۔‘
پاکستان جنرل کونسل ملبورن کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے زیدان اقبال کو مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ ’پاکستان قونصلیٹ جنرل، میلبورن، پاکستانی نژاد برطانوی زیدان اقبال کو مبارکباد پیش کرتا ہے، جنہوں نے کل مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ چیمپئنز لیگ میں اپنا پیشہ ورانہ آغاز کیا۔‘

 

شیئر: