سعودی وزارت داخلہ نے نے کہا ہے کہ’ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی ایک ہزار150 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ مکہ مکرمہ ریجن سب سے زیادہ 295 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں جبکہ ریاض میں 293 ، مدینہ منورہ میں 282، الشرقیہ ریجن میں 101 اور حائل میں 74 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں‘۔
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سب سے کم خلاف ورزیاں عسیر اور جازان ریجنوں میں سامنے آئیں۔ یہاں ایک ایک خلاف ورزی ریکارڈ پر آئی ہے۔ حدود شمالیہ ریجن میں کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی‘۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’باحہ، تبوک ، الجوف ، القصیم اور نجران ریجنوں میں بھی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں‘۔