اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ پہلے سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کا دورے پر روانہ ہوگئے۔
عرب نیوز نے وزیر اعظم کے دفتر سے اتوار کو جاری ہونے والے بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ وزیر اعظم نفتالی بینٹ کا طیارہ ابوظبی کے لیے روانہ ہوگیا‘۔
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے13 اگست 2020 میں تعلقات معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جسے ابراہم معاہدے کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات میں اسرائیل اور امارات کے تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں رہنما علاقائی اور اقتصادی مسائل پر توجہ مرکوز کریں گے جو ترقی وخوشحالی اور دونوں ملکوں کے درمیان استحکام بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں۔