Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات، مریم نواز سمیت اہل خانہ کی شرکت

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ اسلام آباد میں جاری ہے۔ جنید صفدر کی مایوں اور عائشہ سیف الرحمان خان کی مایوں میں دونوں خاندانوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ مریم نواز نے گانا بھی گنگنایا۔
اسلام آباد میں جنید صفدر کی مایوں کا پروگرام مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی کے فارم ہاؤس پر اتوار کو منعقد ہوا جبکہ جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سیف الرحمان کی مایوں کا پروگرام سیف الرحمان کے چک شہزاد میں فارم ہاؤس پر منعقد کیا گیا۔
جنید صفدر اور اہل خانہ مہندی لے کر عائشہ سیف الرحمان کے گھر پہنچے۔ پروگرام میں مہمانوں اور شریف خاندان کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ مریم نواز نے جنید صفدر کو مایوں بٹھایا اور شادی کے گانوں سے بھی خوب لطف اٹھایا اور گانا بھی گنگنایا۔
اس حوالے سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں مریم نواز ، جنید صفدر، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر گنگناتے نظر آرہے ہیں۔ مریم نواز یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں گنگناتے دیکھی جاسکتی ہیں۔
 گھوڑوں کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کروایا گیا، عباس آفریدی اور سیف الرحمان کے فارم ہاؤسز پر گلوکاروں نے بھی رنگ جمایا۔
فارم ہاؤسز کو رنگ برنگے برقی قمقوں سے سجایا گیا تھا۔جنید صفدر 14 دسمبر کی شام باراتیوں کے ہمراہ سیف الرحمان کے فارم ہاؤس جائیں گے۔
عائشہ سیف الرحمان کی 14 دسمبر کو رخصتی ہوگی۔جنید صفدر اور عائشہ سیف الرحمان کی دعوت ولیمہ کا انعقاد 17 دسمبر کو جاتی امرا میں کیا جائے گا۔

شیئر: