Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظہران میں چیک پوسٹ سے فرار ہونے والے 5 شہری گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں الشرقیہ پولیس نے ظہران میں چیک پوسٹ سے فرار ہونے والے 5 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے حراست میں لینے والے سیکیورٹی اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ 
اخبار 24 کے مطابق پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ فرار ہوتے وقت گاڑی کے ڈرائیور نے ریورس گاڑی چلائی۔ ان میں سے ایک نے سیکیورٹی اہلکاروں کی ویڈیو بنائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا‘۔  
الشرقیہ پولیس نے بتایا کہ ’چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران مقامی شہریوں سے نشہ آور اشیا اور ممنوعہ چیزیں برآمد ہونے پر انہیں حراست میں لیا گیا تھا‘۔
 ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی اور انہیں متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔ 

شیئر: