Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 15 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

’گرفتار شدگان کی کل تعداد میں سے 7567 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں غیر قانونی قیام اور کام کرنے والے تارکین کے خلاف جاری مہم کے تحت مشترکہ سیکیورٹی فورس نے گزشتہ ہفتے کے دوران 15 ہزار 69 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم میں کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے دو دسمبر سے 8 دسمبر کے دوران گرفتار ہونے والے تارکین کے اعداد وشمار جاری کئے ہیں۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کی کل تعداد میں سے 7567 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’گرفتار شدگان میں سے 6500 افراد سرحدعبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے‘۔
’اسی طرح  ملک بھر سے 1902 تارکین ایسے گرفتار ہوئے جو لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 438 تارکین کو سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’ان میں سے 66 فیصد یمنی، 29 فیصد ایتھوپی جبکہ 5 فیصد دیگر ملکوں کے شہری تھے ‘۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’اسی عرصے کے دوران ایسے 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’غیر قانونی تارکین کی مدد کرنے اور انہیں مختلف قسم کی سہولتیں فراہم کرنے پر 9 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے‘۔

شیئر: