سعودی ایئرلائن کی ریاض سے لندن کے لیے روزانہ ایک پرواز کا اضافہ
جمعرات 16 دسمبر 2021 13:15
’روزانہ پرواز میں اضافے کے بعد سیٹوں کی مجموعی تعداد 8100 ہوجائیں گی‘ (فوٹو: سبق)
سعودی ایئرلائن نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے لندن کے لیے روزانہ ایک پرواز کا ضافہ کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق روزانہ ایک فلائٹ کے اضافے کے بعد دونوں سٹیشنوں کے لیے ہفتہ 28 پروازیں ہوجائیں گے۔
سعودی ایئرلائن کی روزانہ پرواز میں اضافے کے بعد سیٹوں کی مجموعی تعداد 8100 ہوجائیں گی۔
سعودی ایئرلائن نے کہا ہے کہ ’لندن کے لیے پرواز میں اضافہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کی بنا پر کیا گیا ہے‘۔
اس موقع پر سعودی ایئرلائن نے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فرسان ہال میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں برطانوی سفیر آنا والٹرز کو بھی مدعو کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے مجموعی طور دونوں سٹیشنوں میں 48 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔
ان میں سے ریاض سے لندن کے لیے ہفتہ وار 28 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔
اسی طرح جدہ سے لندن کے لیے 14 پروازیں جبکہ جدہ سے مانچسٹر کے لیے 6 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔