مدینہ منورہ سمیت متعدد علاقوں میں مطلع ابر آلود، بارش کا امکان
جمعرات 16 دسمبر 2021 10:40
’الحناکیہ، الفقرہ، المسیجید، بدر اور وادی الفرع میں سب سے زیادہ بارش کی توقع ہے‘ ( فوٹو: طقس العرب)
مدینہ منورہ شہر کے علاوہ متعدد کمشنریوں میں موسم ابر آلود رہے گا جبکہ آج بھی بارش کا امکان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’شام 6 بجے تک گھنے بادل چھائے رہیں گے‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’الحناکیہ، الفقرہ، المسیجید، بدر اور وادی الفرع میں سب سے زیادہ بارش کی توقع ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اسی طرح کی کیفیت الجوف ، حائل اور شمالی حدود ریجن میں ہوگی جہاں بعض علاقوں میں رات 8 بجے تک بارش کا امکان ہے‘۔
ادھر مشرقی ریجن میں دھند کی کیفیت ہے جو رات کے وقت سے لے کر صبح 8 بجے تک چھائی رہے گی۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کی متعدد کمشنریوں میں بھی مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں بارش کا زیادہ امکان ہے‘۔