Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید عکاظ شہر کیلئے700ملین ریال مختص

ریاض۔۔۔۔سعودی حکومت عکاظ سٹی کو جدید خطوط پر استوار کریگی۔ اس کیلئے700ملین ریال بجٹ مختص کردیا گیا۔ عکاظ شہرسیاحتی مرکز بن جائے گا۔اس بات کا اعلان سعودی سیاحتی سرمایہ کاری فورم کے اختتام پر کیا گیا۔ عکاظ سٹی پروجیکٹ کے کنسلٹنٹ کرسٹوفر نے بتایا کہ محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ نے عکاظ شہر کو مملکت کے اہم تاریخی ورثے کا ترجمان بنانے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ نجی شعبہ شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اپنا کردارادا کریگا۔700ملین ریال کے منصوبے نافذ ہونگے۔

شیئر: