Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

90 ارب ریال کا سرپلس بجٹ، جی سی سی اجلاس اور سعودی ملازمین میں استعفوں کی شرح سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی خبریں

ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں قومی بجٹ 2022 کا اعلان کیا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 90 ارب ریال سرپلس بجٹ، جی سی سی اجلاس، سعودی ملازمین میں استعفوں کی شرح، سعودی عرب فلم سازی کا عالمی مرکز بننے کے لیے تیار اور حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے کی سہولت اہم خبریں رہیں۔
سعودی عرب کا 90 ارب ریال سرپلس بجٹ، اصلاحات جاری رہیں گی: شاہ سلمان
 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صدارت میں اتوار کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں سعودی کابینہ نےقومی بجٹ 2022 کی منظوری دی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں قومی بجٹ 2022 کا اعلان کیا۔
 شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ’ آمدنی کا تخمینہ 1045 ارب ریال اور اخراجات کا تخمینہ 955 ارب ریال کا ہے۔ 90 ارب ریال فاضل ہوں گے‘۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

قومی بجٹ 2022 میں آمدنی اخراجات سے فاضل ہوگی: شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہاہے کہ’ قومی بجٹ 2022 وبا کے بعد کے مالیاتی واقتصادی اہداف حاصل کرنے میں معاون بنےگا اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل جاری رکھے گا‘۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے کہا کہ’ اقتصادی تبدیلی کا سفر خادم حرمین شریفین کی ہدایت کے مطابق اہداف اور کارناموں کا حصول جاری رکھے گا‘۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی ملازمین میں استعفوں کی شرح کیوں بڑھ رہی ہے؟
سعودی محکمہ شماریات کے2021 کی دوسری سہ ماہی سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 77 ہزار 376 سعودی شہریوں نے ملازمتوں سے استعفے دیے ہیں۔
افرادی قوت کے ماہر عبدالرحمٰن یوسف بخاری نے کہا کہ ’مستعفی ملازمین کی تعداد میں اضافے کے مثبت پہلو موجود ہیں۔ ایک یہ کہ استعفیٰ دینے پر انہیں ملازمت کے زیادہ بہتر مواقع حاصل ہوں گے دوسرا یہ ہے کہ نوجوان ملازمت ترک کر کے اپنا کاروبار کریں گے اور آزاد کاروبار کے لائسنس حاصل کرنے کا راستہ کھلے گا۔‘ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون زیادہ خطرناک نہیں: وزارت صحت

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون زیادہ خطرناک نہیں ہے۔ اب تک سامنے آنے والے طبی جائزوں سے یہی بات سامنے آئی ہے۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ’اومی کرون وائرس اب تک 70 ملکوں میں ریکارڈ پر آچکا ہے۔ کہیں سے بھی یہ رپورٹ نہیں ملی کہ یہ زیادہ خطرناک ہے۔‘

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

جدہ، مدینہ اور دبئی سے لاہور آنے جانے والی پروازوں کا شیڈول تبدیل
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے روانہ ہونے والی اور لاہور آنے والی بعض پروازیں اب اسلام آباد سے آپریٹ ہوں گی۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک کی باتیں قبل از وقت ہیں: وزارت صحت
سعودی عرب میں ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک یا اس کی مزید ویکسینوں کی باتیں ابھی قبل از وقت ہیں.
انہوں نے کہا کہ ’یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ وبا اب بھی پوری دنیا میں موجود ہے اور کئی علاقوں میں وبا شدت اختیار کیے ہوئے ہے۔ وائرس سے متاثرین کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔‘

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

نومبر 2021 میں سعودی عرب سے 59 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2021 کے دوران 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی رقوم پاکستان آئیں۔ نومبر 2021 میں سعودی عرب سے 59 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔
نومبر 2021 میں متحدہ عرب امارات سے 45 کروڑ، برطانیہ سے 30 کروڑ اور امریکہ سے 23 کروڑ روپے پاکستان بھیجے گئے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب میں 70 سال پہلے بنائی جانے والی فلم
سنیما کے ساتھ سعودیوں کا رشتہ کئی دہائیوں پرانا ہے۔ سعودی عرب میں پہلی فلم میں حفظان صحت کے حوالے سے معاشرے میں رائج بعض نظریات کو درست کے لیے تیار کی گئی تھی۔
العربیہ کے مطابق یہ فلم تقریباً ستر سال قبل تیار کی گئی جب حسن الغانم نے افتتاحی ٹیپ کاٹ کر پہلے سعودی اداکارکے طور پر فلم ’الذباب‘ پر کام شروع کیا۔ یہ فلم آرامکو کمپنی کی طرف سے پروڈیوس کی گئی۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

ریاض میں بازوں کی خوبصورتی کا مقابلہ ختم

ریاض میں بازوں کی خوبصورتی کا مقابلہ اختتام پذیر ہوگیا جس کے آخری دن بھی تین بازوں کو خوبصورت قرار دے کر مالکان کو انعامات سے نوازا گیا ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

بیرون مملکت سے 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے عمرہ ویزے
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے بارہ برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو عمرہ ویزے جاری کیے جائیں گے۔ عمرہ کمپنیاں عمرے کے اجازت نامے نکالیں گی۔  
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام ،مکہ مکرمہ ، مسجد نبوی مدینہ منورہ اور روضہ شریفہ میں نماز اور عمرہ کی اجازت بارہ برس اور اس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں، اندرون مملکت مقیم غیر ملکیوں، جی سی سی ممالک کے باشندوں اور مختلف ویزوں پر آنے والے افراد کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ توکلنا ایپ پر (محصن) سٹیٹس ضروری ہے۔  

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے، محسوس کرنے اور بوسہ دینے کی سہولت

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے حجر اسود ورچوئل انیشیٹیو کا افتتاح کیا ہے۔
اس کا مقصد وی آر ٹیکنالوجی اور ڈجیٹل تجربات کی مدد سے حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے، اسے بوسہ دینے اورمحسوس کرنے کے لیے’حقیقی منظر‘جیسا ماحول  فراہم کرنا ہے ۔  

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

یونیسکو نےعربی رسم الخط کو ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے کہا ہے کہ ’یونیسکو نے عربی رسم الخط کو اپنے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ سعودی عرب نے پندرہ عرب ممالک کی شراکت سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔‘
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ بدر بن فرحان نے عربی رسم الخط کے یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیے جانے پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

عرب اتحاد کے مارب میں 35 ٹارگٹڈ آپریشن، 200 سے زیادہ حوثی ہلاک
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ’ یمن کے گورنریٹ مارب میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف حملوں میں مزید 200  سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  بیان میں کہا گیا کہ ’ ٹارگٹڈ آپریشنز میں 21 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں‘۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

شیئر: