جدہ ساحل پر زیرتعمیر بوٹنگ پلیٹ فارم مارچ تک مکمل ہوگا
جدہ ساحل پر زیرتعمیر بوٹنگ پلیٹ فارم مارچ تک مکمل ہوگا
اتوار 19 دسمبر 2021 5:35
نئے پلیٹ فارم پرکروز کو بھی لایا جاسکتے گا(فوٹو،ایس پی اے)
بحرِ احمر کے ساحل پر اپنی نوعیت کا پہلا بوٹنگ پلیٹ فارم مارچ 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔ جدہ ’یاٹ کلب‘ کی جدید طرز پرتعمیر کے باقی کام تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پہلے بوٹ پلیٹ فارم کے لیے سٹراٹیجک محل وقوع کا انتخاب کیا گیا ہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا جدید ترین پلیٹ فارم ہو گا۔
نیا بوٹ پلیٹ فارم أنواع و اقسام کی سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ اس سے سعودی نوجوانوں کو وژن 2030 کے مطابق روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔
بحرِ احمرفلوٹنگ پلیٹ فارم ایک لاکھ 12 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر جدہ سی فرنٹ پر تعمیراتی حسن کے حوالے سے بھی منفرد ہوگا۔
پلیٹ فارم کو اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہاں 120 میٹر سے زیادہ لمبی دیوہیکل کروز بھی لنگر انداز ہو سکیں۔ اس کا ماحول بین الاقوامی درجے کا ہوگا اور یہاں سماجی تفریحاتی اور سپورٹس سرگرمیاں ہوا کریں گی۔
جدہ سیزن کی نگرانی میں پلیٹ فارم کی تعمیر کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔ یہاں مختلف ممالک سے کروز اور بوٹس آئیں گی۔ بحرِ روم سے بحرِ ہند اور جنوب مشرقی ایشیا کےلیے یہاں سے کروز چلا کریں گی۔
سٹیشن کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے۔ جدہ یاٹ کلب مکمل ہونے سے اس کی افادیت اور اس کا حسن دوبالا ہو جائے گا۔
یہاں ہوٹلوں کی اعلیٰ درجے کی سہولیات میسر ہوں گی ۔ ہیلتھ سینٹر ، بزنس سینٹر ، پروگرام ہالز ، سماجی تقریبات ، تجارتی مراکز اور مختلف درجے اور قسم کے ریستوران بھی ہوں گے۔