Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں میں بیروزگاری کی شرح میں 1.9 فیصد کمی

’مردوں میں بیروزگاری کی شرح 5.9 فیصد ہے جبکہ خواتین میں یہ شرح 21.9 فیصد ہے‘ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی لیبر مارکیٹ کا جائزہ لینے والے ادارے نے کہا ہے کہ رواں سال 2021 کی تیسری تہائی میں سعودی شہریوں میں بیروزگاری کی شرح 11.3 فیصد رہ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ سال مماثل مدت کے مقابل بیروزگاری کی شرح میں 1.9 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اعداد وشمار پیش کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ ’سعودی مردوں میں بیروزگاری کی شرح 5.9 فیصد ہے جبکہ خواتین میں یہ شرح 21.9 فیصد ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت بیروزگاری کی شرح کم کرنے کے لیے متعدد پیشوں کو شہریوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔
نجی شعبے میں سعودی شہریوں کو بھرتی کرنے کے لیے غیر ملکی کارکنوں کے مقابلے میں شہری بھرتی کرنے کی لازمی شرح مقرر کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت ہیومن ریسورسز کے تحت متعدد ادارے لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے تحت سعودی نوجوانوں کی تربیت کر رہے ہیں۔

شیئر: