Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان سے یمنی وزیر اعظم کی ملاقات

’ہم یمنی عوام کے ساتھ ہیں اور ایران نواز حوثی ملیشیا کے سامنے دیوار بن کر کھڑے رہیں گے‘ (فوٹو: واس)
نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے یمنی وزیر اعظم ڈاکٹر معین عبد الملک سعید نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران یمن میں قیام امن  اور استحکام پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب اور اتحادی افواج یمن میں سیاسی حل کے لیے کوشاں ہیں۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’ہم یمنی عوام کے ساتھ ہیں اور ایران نواز حوثی ملیشیا کے سامنے دیوار بن کر کھڑے رہیں گے‘۔
دوسری طرف یمنی وزیر اعظم نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی مدد سے یمن میں معاشی استحکام اور کرنسی میں ٹھہراؤ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے تعاون سے ملک میں انسانی بحرانوں پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے‘۔

شیئر: