ابوجا۔۔۔۔نائیجیریا کی حکومت نے ہند کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے کہا ہے کہ وہ دہلی میں ہمارے باشندوں پر حملے رکوائیں۔ہندوستانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ نائیجیرین طلبہ کے خلاف ہنگامے ناقابل قبول ہیں اور یہ مجرمانہ کارروائی ہے۔ہم افریقی عوام خصوصاً طلبہ اور نوجوانوں کا اپنے ملک میں خیر مقدم کرینگے۔یہ حملے چند گمراہ لوگوں کی کارروائی ہے۔