Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد لطیف ٹربیونل کے سامنے پیش،الزامات مسترد

لاہور... اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف ٹربیونل کے سامنے پیش ہوگئے۔ ان پر لگائے گئے الزامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے ۔ خالد لطیف نے الزامات مسترد کردئیے۔ ٹربیونل نے فریقین کی مشاورت سے طریقہ کار طے کیا۔ پی سی بی 14 اپریل کو کرکٹر کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تفصیلات اور شواہد پیش کرے گا ۔خالد لطیف کو 5 مئی کو جواب جمع کرانا ہو گا۔ پی سی بی 10 مارچ کو جوابی موقف دے گا جبکہ 19 مئی سے روزانہ کی بنیادوں پر کیس کی سماعت کی جائے گی۔

 

شیئر: