Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون مملکت گئے تارکین کے اہل خانہ اور گھریلو کارکنان کے اقامے میں توسیع کیسے کرائیں؟

ایگزٹ ری انٹری پر گئے تارکین کے اہل خانہ’مرافقین‘ کی کیٹگری میں شامل ہیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ نے یاد دہانی کرائی ہے کہ ’مملکت میں مقیم غیرملکی اپنے اہل خانہ کے خروج وعودہ کی مدت میں توسیع یا اقامے کی تجدید کرا سکتے ہیں۔‘
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ جوازات کا کہنا ہے’ سعودی عرب میں گھریلو ویزے پر مقیم غیرملکی کارکنان کے خروج وعودہ یا اقامے کی مدت میں توسیع بیرون مملکت رہتے ہوئے کی جاسکتی ہے۔‘
اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع وزارت داخلہ کے پلیٹ فارم ’ابشر‘ یا ’مقیم‘ کے ذریعے کی جاتی ہے تاہم توسیع کی کارروائی اس وقت مکمل ہوتی ہے جب مطلوبہ فیس ادا کی جائے۔
واضح رہے مملکت سے باہر ایگزٹ ری انٹری پر گئے ہوئے تارکین کے اہل خانہ جو ’مرافقین‘ کی کیٹگری میں شامل ہیں کے ری انٹری ویزوں کی توسیع ماہانہ بنیاد پر کرائی جاسکتی ہے,
جتنے ماہ کی توسیع کرانا ہو اتنی فیس توسع کے عمل کو کرنے سے قبل جمع کرانا ضروری ہوتا ہے۔
فیس جمع کرانے کے بعد ری انٹری ویزے کی مدت میں توسیع کی کمانڈ ابشر پر دی جائے تاکہ کارروائی مکمل ہوسکے۔

شیئر: