Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: ایشین فٹبال کپ 2027 کے مقابلوں کی تاریخ کا اعلان

سٹیڈیمز کا انتخاب ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
سعودی عرب میں فٹبال کے اعلیٰ حکام نے  ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2027 کے مقابلوں کی تاریخوں اور سٹیڈیمز کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سے قبل ایشین فٹبال کپ 2027 انتہائی اہم آزمائشی مرحلہ ہوگا۔
ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے میچز ریاض، جدہ اور الخبر میں 7 جنوری سے 5 فروری 2027 کے درمیان منعقد ہوں گے۔
ریاض میں پانچ سٹیڈیمز ایشین کپ کی میزبانی کریں گے، جن میں کنگ فہد سپورٹس سٹی سٹیڈیم، کنگ سعود یونیورسٹی سٹیڈیم، امام محمد بن سعود یونیورسٹی سٹیڈیم، کنگڈم ایرینا اور الشباب سٹیڈیم شامل ہیں۔
جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی اور پرنس عبداللہ الفیصل سپورٹس سٹی دو سٹیڈیم ہوں گے جبکہ مشرقی ریجن کے شہر الخبر میں ایک نیا فٹبال سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

ریاض میں پانچ سٹیڈیمز ایشین فٹبال کپ فٹبال کی میزبانی کریں گے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی عربین فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل نے  بتایا ہے ’ تاریخوں کی تصدیق اور سٹیڈیمز کا انتخاب فٹبال ورلڈ کپ 2034 کے لیے ہماری میزبانی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے۔
ہم ایشین کپ 2027 میں فٹبال کے حوالے سے بہترین اور جامع تجربہ فراہم کرنے کے لیے پُراعتماد ہیں یہ تجربہ صرف میچز کے انعقاد تک محدود نہیں ہو گا بلکہ ایک منفرد تخلیقی ایونٹ ہو گا جو سعودی عرب کی حیثیت کو  انٹرنیشنل سپورٹس میں اہم مقام دلائے گا۔
 

شیئر: