شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سارہ السدیری لیڈیز سٹڈیز سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی ۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ کا کہنا ہے کہ مذکورہ سینٹر امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کےماتحت ہو گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر تعلیم نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین نے سارہ السدیری لیڈیز سینٹر کے لیے 20 ملین ریال شاہی عطیہ کی منظوری بھی دی ہے۔
یہ سینٹر معاشرے میں خواتین کی شراکت کویقینی بنانے کےلیے ریسرچ پروجیکٹ تیار کرے گا۔
مزید پڑھیں
آل الشیخ نے کہا کہ مذکورہ سینٹر ’لیڈیز سٹڈیز‘ کے حوالے سے اپنی نوعیت کا اہم اورمنفرد ادارہ ہو گا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ سعودی خواتین ریسرچ کے شعبے میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ سارہ السدیری لیڈیز سٹڈیز سینٹر ملک کی ترقی میں موثر شریک کار کے طور پر خواتین کے کلیدی کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کرے گا۔