Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرمان، ڈاکٹر فالح ’جنرل اتھارٹی برائے دفاعی ترقی‘ کے گورنر مقرر

شاہی فرمان کے بارے میں متعلقہ اداروں کو مطلع کردیاگیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ڈاکٹرفالح بن عبداللہ الصالح السلیمان کو ’جنرل اتھارٹی برائے دفاعی ترقی‘ کا گورنر بدرجہ وزیر مقرر کردیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے منگل کی شب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مقررہ قوانین و ضوابط کے مطابق ڈاکٹر فالح بن عبداللہ کو جنرل اتھارٹی برائے دفاعی ترقی‘  کا گورنر مقرر کردیا گیاہے۔
ایوان شاہی سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’شاہی فرمان پرعمل درآمد کےلیے تمام متعلقہ اداروں کو تحریری ہدایات ارسال کردی گئیں ہیں‘۔

شیئر: