امریکی نیوی نے ایک کشتی میں موجود رائفل اور دیگر اسلحے کا ڈھیر پکڑ لیا ہے جو ایران سے ممکنہ طور یمن سمگل کیا جا رہا تھا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی نیوی کے جہازوں نے پٹرولنگ کے دوران مچھلیاں پکڑنے والی ایک ایسی کشتی میں سے اسلحہ برآمد کیا تھی جس کا کسی ملک سے تعلق نہیں ہے۔
بحیرہ عرب کے شمالی حصوں میں پیر کو شروع ہونے والے آپریشن میں ایک ہزار 400 کلاشنکوف رائفل اور دو لاکھ 26 ہزار 600 گولیاں ملی ہیں۔ کشتی میں یمن سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کا عملہ بھی موجود تھا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی بحریہ نے سو ملین ڈالر کی میتھا فیٹامن ضبط کرلیNode ID: 512856
-
امریکی بحری جہاز کی پاسداران انقلاب کے جہازوں پر انتباہی فائرنگNode ID: 561591
مغربی ممالک اور اقوام متحدہ کے ماہرین کئی مرتبہ ایران پر الزام عائد کر چکے ہیں کہ وہ غیر قانونی طریقے سے ہتھیار اور ٹیکھنالوجی یمن میں سمگل کروا رہا ہے جس سے خانہ جنگی کی آگ مزید بھڑک رہی ہے جبکہ حوثیوں کو سعودی عرب میں ڈرون اور میزائل مارنے میں مدد فراہم ہوتی ہے۔
ثبوت کے باوجود ایران حوثیوں کو اسلحہ بھجوانے کے الزامات مسترد کر چکا ہے۔
ایرانی نیوی کی جانب سے بدھ کو رات گئے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ کشتی سمندر میں اس راستے پر موجود تھی جو تاریخی طور پر یمن میں حوثیوں کو غیر قانونی اسلحہ پہنچانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
U.S. 5th Fleet ships seized approx. 1,400 AK-47 assault rifles & 226,600 rounds of ammunition from a stateless fishing vessel during a flag verification boarding in accordance with customary international law in the North Arabian Sea, Dec. 20. Read more ⬇️https://t.co/dT4uKihAaT
— U.S. 5th Fleet (@US5thFleet) December 22, 2021