امریکہ کی 40ریاستوں میں حرمین شریفین کی تصویری نمائش
جدہ: امریکہ کی 40ریاستوں میں حرمین شریفین کی تصاویر کی نمائش ہوگی۔ جدہ میں اطیاف الحرمین ادارے نے امریکی ادارے سے معاہدہ کرلیاہے۔ امریکہ میں حرمین شریفین اور مشاعر مقدسہ کی تصاویر کی نمائش کا مقصد اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا اور غیر مسلمانوں میں اسلام کی انسانی ہمدردی پر مشتمل تصور پیش کرنا ہے۔سعودی ادارے کی طرف سے مقامی خاتون فوٹوگرافر سوزان اسکندر نے نمائندگی کی۔ عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں بڑی خوشی ہوئی ہے کہ ان کی اور دیگر سعودی فوٹوگرافروں کی تصاویر عالمی نمائش گھروں میں پیش ہوں گی۔ امریکہ میں منعقد ہونے والی نمائش میں زیادہ تر فضا ئی تصاویر پیش کی جائیں گی۔