ریاض میں ڈکیتی کرنے والا سعودی گرفتار
ملزم کو محکمہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ الخرج کمشنری کی ایک بڑی دکان میں ڈکیتی کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ ریاض ریجن کے پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی ریاض ریجن کے علاقے ’الخرج‘ میں ایک بڑی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
ملزم ڈکیتی کرنے کے بعد فراد ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرنے کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل کی جو جلد ہی مفرور ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سعودی شہری ہے اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا جہاں سے مفصل تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ثبوت و شواہد کے ساتھ مقدمہ کرمنل کورٹ کو ارسال کیاجائے گا۔