Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹور آپریٹر کا لائسنس 24 گھنٹوں میں

’اس سروس سے سعودی شہری، مقیم غیر ملکی اور تجارتی ادارے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔‘ ( فوٹو : وزٹ سعودیہ)
وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اندر سیاحتی آپریٹر کا لائسنس 24 گھنٹوں میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’اس سروس سے سعودی شہری، مقیم غیر ملکی اور تجارتی ادارے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’دیگر ضابطوں کی تکمیل کے بعد ٹور آپریٹر کے لائسنس کے حصول کے لیے 36 ہزار ریال فیس ادا کرنی ہوگی۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’ٹور آپریٹر کے لیے جن ضوابط کا تقرر کیا گیا ہے کہ وہ یہ ہیں کہ خواہشمند سعودی شہری ہو یا ایسا غیر ملکی جس کے پاس متعلقہ ادارے سے سرمایہ کاری کا لائسنس ہو۔‘
’خواہشمند اس کام کا اہل ہو، اس کا ریکارڈ جرائم سے پاک ہو اور ٹور آپریٹر کا لائسنس حاصل کرنے سے پہلے دفتر کھولنے کے لیے بلدیہ وغیرہ سے تمام ضروری دستاویزات حاصل کرچکا ہو۔‘

شیئر: