Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیلولہ سے کام پر زیادہ توجہ

لندن ..... قیلولہ کرنے سے آپ کو حقیقی خوشیاں نصیب ہوسکتی ہیں۔ صرف30منٹ دوپہر کے کھانے کے بعد سونے کے نتیجے میں آپ اپنے بارے میں زیادہ مثبت سوچ سکتے ہیں اور کام پر زیادہ توجہ دے سکتے ہیں۔ ہرٹفورڈ شائر یونیورسٹی کے پروفیسر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ قیلولے سے انسان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ جو لوگ زیادہ دیر قیلولہ نہیں کرتے وہ ایسے لوگوں کی نسبت کم خوش ہوتے ہیں۔ روٹرڈیم ا سکول آف مینجمنٹ کے محقیقین کے مطابق صرف ایک رات کی ادھوری نیند دفتر میں لڑائی اور خراب رویے کا سبب بن سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم نیند کی وجہ سے اربوں کا نقصان ہوتا ہے۔ اس نئی تحقیق کے مطابق نیند پوری نہ ہونے کے باعث کام کرنے والے افراد تھکے ہوئے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ غیر ارادی طور پر”بے ضرورت“' کام کر بیٹھتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کم نیند کی وجہ سے لوگوں میں قوت ارادی کم ہو جاتی ہے اور ان کا صبر کا پیمانہ جلدی لبریز ہو جاتا ہے۔

شیئر: