Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کا عمل مکمل

ریلیف پیکج سے مجموعی طور پر 2 لاکھ  سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ فوٹو سعودی سفارتخانہ
بلوچستان کے دس اضلاع میں کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
منگل کو پاکستان میں سعودی سفارت خانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں گذشتہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق افراد میں سردیوں کے امدادی پیکج کی تقسیم کا آغاز گذشتہ ماہ کیا گیا تھا۔
اس پیکج کے تحت بلوچستان کے 10 اضلاع میں ریلیف پیکیج تقسیم کیا گیا جبکہ ضلع ہرنائی کے 10 ہزار زلزلہ متاثرین گھرانوں کے علاوہ بکا خیل کیمپ کے دو ہزار ایک سو  شمالی وزیرستان IDPs میں بھی ریلیف پیکیج تقسیم کیا گیا۔
پیکیج میں 58 ہزار رضائیاں اور 29 ہزار کٹس شامل ہیں جن میں مردانہ و زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل ہیں
پریس ریلیز کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا یہ ریلیف پیکیج  این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے شفاف طریقے سے مقررہ وقت پر تقیسم کیا گیا جس سے مجموعی طور پر 2 لاکھ  سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

شیئر: