کارکنوں اور انکے اہل خانہ کی میڈیکل انشورنس کس کی ذمہ داری؟
کارکنوں اور انکے اہل خانہ کی میڈیکل انشورنس کس کی ذمہ داری؟
جمعہ 31 دسمبر 2021 15:10
میڈیکل انشورنس فراہم کرنا آجر کے ذمہ ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل کا کہنا ہے کارکن اور ان کے تمام اہل خانہ کو طبی انشورنس پالیسی فراہم کرنا آجر کی ذمہ داری ہے۔
عربی جریدے ’عکاظ‘ کے مطابق ہیلتھ کونسل کے قانون کے مطابق نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودی شہری یا غیر ملکی کارکنوں کی میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کرنا آجر کے ذمہ ہوتی ہے۔
کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل کی جانب سے میڈیکل انشورنس پالیسی کے حوالے سے مزید واضح کیا گیا ہے کہ آجر اس امر کا پابند ہے کہ وہ اپنے کارکن اور اسکے اہل خانہ ( اہلیہ ، بیٹے 25 برس کی عمر تک اورملازمت نہ کرنے والی غیرشادی شدہ بیٹی ) کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی حاصل کرے ۔ پالیسی کا پریمیم جمع کرانا بھی آجر کے ہی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں محنت قانون کے تحت کارکنوں کو طبی خدمات کی مد میں میڈیکل انشورنس پالیسی فراہم کرنا ضروری ہے۔
میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کیے بغیر اقامہ کی تجدید ممکن نہیں ہوتی۔ قانون کے مطابق کارکنوں کےلیے حاصل کی گئی میڈیکل انشورنس پالیسی کی تفصیلات جب تک وزارت افرادی قوت کے سسٹم میں اپ لوڈ نہیں کی جاتی اس وقت تک اقامےتجدید نہیں ہوتے۔
اس حوالے بعد کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل نے واضح طورپر کہا ہے کہ انشورنس پالیسی حاصل کرنا اور اس کے سالانہ پریمیم کی ادائیگی آجر کے ذمہ ہوگی کارکن کے نہیں۔