ملازمت کے پرانے معاہدے منسوخ نہیں ہوئے، وزارت افرادی قوت
ملازمت کے ڈیجیٹل معاہدوں کا مقصد فریقین کے حقوق کا تحفظ ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے ملازمت کے معاہدے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے نظام سے قبل جاری ہونے والے ’کاغذی ‘ معاہدے منسوخ نہیں ہوئے۔
عاجل نیوز کے مطابق بعض ذرائع ابلاغ میں کہا گیا تھا کہ یکم جنوری سے ملازمت کے پرانے معاہدے وزارت افرادی قوت میں قبول نہیں کیے جائیں گے نہ ہی ان معاہدوں کی بنیاد پرلیبرکورٹ میں مقدمہ درائر کیاجاسکے گا۔
اس حوالے سے وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ’پرانے معاہدوں کے حوالے سے وزارت کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ نہ ہی معاہدے منسوخ کرنے اور انہیں قبول نہ کرنے کی کوئی بات کی گئی ہے۔
وزارت افرادی قوت کے ترجمان سعد آل حماد نے ٹوئٹرپروضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’معاہدوں سے متعلق بعض ذرائع ابلاغ میں کہا گیا تھا کہ یکم جنوری 2022 سے وزارت افرادی قوت میں ملازمین کے پرانے معاہدے جو کاغذ پرتحریرہوتے ہیں اور انکی ڈیجیٹل تصدیق نہیں کرائی گئی وہ منسوخ ہوگئے ہیں جس کے بعد ان معاہدوں کے ذریعے لیبر کورٹ میں مقدمہ دائر نہیں کیاجاسکتا‘۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت کی جانب سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی۔ معاہدوں کی ڈیجیٹل تصدیق کا مقصد آجر و اجیر کے حقوق کا تحفظ ہے۔
وزارت افرادی قوت کے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ملازمت کے معاہدوں کے حوالے سے وہی پالیسی جاری ہے جس کا اعلان ماضی میں کیاجاچکا ہے تاہم ذرائع ابلاغ کو چاہئے کہ وہ درست ذریعے سے معلومات قارئین تک منتل کریں