جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کی عمارت خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں مکمل طور پر جل گئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کیپ ٹاؤن میں واقع ہاؤسز آف پارلیمنٹ میں اتوار کو بھڑک اٹھنے والی آگ ابھی تک نہیں بجھائی جا سکی۔
مزید پڑھیں
-
سپین میں آتشزدگی، پاکستانی اہلیہ اور دو بچوں سمیت ہلاکNode ID: 623406
-
بنگلہ دیش میں مسافر فیری میں آگ بھڑکنے سے 37 افراد ہلاکNode ID: 629641
-
امریکی ریاست کولوراڈو کے جنگل میں آتشزدگی، سینکڑوں مکانات تباہNode ID: 631526
پارلیمنٹ کے ایک ترجمان مولوٹو موتھاپو نے کہا ہے کہ ’وہ ایوان جس میں ارکان اسمبلی بیٹھتے ہیں، مکمل طور پر جل چکا ہے لیکن آگ کے بگولے ابھی بھی بھڑک رہے ہیں۔‘
اس واقعے میں ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے لیکن صدر سرل رامافوسا نے صحافیوں بتایا ہے کہ موقع پر سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عالمی معیاری وقت کے مطابق دن تین بجے آگ بھڑک اٹھنے کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ آگ پارلیمنٹ کی عمارات کے سب سے قدیم حصے میں لگی جس کے کمروں کی تیاری میں زیادہ تر لکڑی کا استعمال کیا گیا۔ یہ عمارت 1884 میں مکمل ہوئی تھی۔
کیپ ٹاؤن کی سیفٹی اینڈ سکیورٹی کی میئرل کمیٹی کے رکن جین پیری سمتھ نے بتایا کہ ’پرانی اسمبلی کی چھت گر چکی ہے اور مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔‘
اس تاریخی عمارت میں نایاب کتابوں کے ذخیرے کے علاوہ افریقن قومی ترانے’ دائے سٹیم وان سویڈ افریقہ‘ کی نقل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پارلیمنٹ کے ترجمان موتھاپو نے ایک آن لائن نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ ’آگ بجھانے والا عملہ مسلسل کام کر رہا ہے۔‘
پارلیمنٹ کی عمارات ابھی تک دھوئیں کے گہرے سیاہ مرغولوں کی لپیٹ میں ہیں۔
’آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگیں گے‘
فائر فائٹرز کی ایک ٹیم جو آگ بجھانے کے لیے سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچی تھی جو کئی گھنٹوں تک آگ بجھانے کی تگ و دو کرتی رہی تاہم وہ آگ پر قابو نہیں پاسکی جس کے بعد ٹیم کو واپس بلایا گیا اور نئی ٹیمیں بھیجیں گئیں۔
“Looks like they have the Cape Town parliament fire almost under control. Can’t make out the huge flames anymore. It’s mainly smoke. One smaller section seems to still be burning though.” @jasminbauomy
Footage taken earlier by @RoshBardien #CapeTown pic.twitter.com/sJrtw7xKTF
— Stefan Simanowitz (@StefSimanowitz) January 2, 2022