Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور پاکستانی نے سعودیوں کے دل جیت لیے

سلیم نے فرمان خان کی یاد تازہ کردی- (فوٹو سبق)
پاکستانی شہری سلیم نے قصیم ریجن کے شعیب الملقا مقام پر گاڑی سمیت سیلاب میں پھنس جانے والے سعودی شہری کو جان ہتھیلی پر رکھ کر بچا کر اپنے وطن پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی شہری سلیم کے ایثار کا واقعہ ایک بار پھر سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا- سلیم نے 2009 کے جدہ سیلاب میں سعودی شہریوں کی جان بچاتے ہوئے  جان کی بازی ہار جانے والے پاکستانی نوجوان فرمان خان کی یاد تازہ کردی-
تفصیلات کے  مطابق سعودی شہری کی گاڑی طوفانی لہروں میں پھنس گئی تھی- مقامی شہری نے مدد کے لیے آواز لگائی جس پر پاکستانی نوجوان سلیم جان کی پروا کیے بغیر سیلاب میں محصور گاڑی کو بچانے کے لیے  میدان میں آگیا اور قبل اس کے کہ گاڑی سیلاب کی نذر ہو اس نے فن کارانہ طریقہ سے محفوظ مقام منتقل کردیا-
متعب نجا المطیری نامی شہری نے بتایا کہ ایک ہموطن شعیب ملقا کے قریب آکر رک گیا- اس کی گاڑی کا اگلا حصہ گھاٹی میں چلا گیا- جہاں سیلابی دھارا طوفانی انداز میں چل رہا تھا- میں نے چلا کر کہا کہ گھاٹی کو عبور کرنے کی کوشش نہ کی جائے ابھی میں یہ کہہ ہی رہا تھا کہ اچانک مقامی شہری گھاٹی کے ایک کھڈ میں گر گیا اور سیلاب نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا-
المطیری نے بتایا کہ میں نے اپنے پاکستانی مکفول سے کہا کہ تم تیراکی کے ماہر ہو اور ممکن ہو تو اسے بچانے کی کوشش کرو- وہ تیزی سے دوڑتا ہوا گھاٹی کی طرف پہنچا اور اس نے جان کی بازی لگا کر گاڑی اور اس کے سعودی مالک کو بچالیا-
امدادی کارروائی کے دوران مجھے ڈر تھا کہ کہیں خدانخواستہ سلیم اپنی جان نہ گنوا بیٹھے مگر اس کے ایثار اور قربانی کے جذبے اور تیراکی میں مہارت اور سب سے پہلے اللہ کے  کرم کی بدولت سارا کام خوش اسلوبی سے انجام کو پہنچ گیا-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 
 

شیئر: