حوثیوں کے تین ڈرون تباہ کردیے گئے: عرب اتحاد
تینوں ڈرونز کو قبل از وقت تباہ کردیا گیا- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے نجران شہر پر داغے جانے والے 3 ڈرونز کو قبل از وقت تباہ کردیا گیا-
عاجل، العربیہ، الاخباریہ، الریاض اور اخبار 24 کے مطابق عرب اتحاد نے اتوار کو رات گئے اعلان کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بھیجے گئے 3 ڈرون جن کا رخ نجران کی جانب تھا قبل از وقت تباہ کردیے گئے-
عرب اتحاد نے تصدیق کی کہ ’اس نے دارالحکومت صنعا سے ڈرونز کی نگرانی کی اور اسے تباہ کردیا- اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خطرے سے نمٹنے کے لیے آپریشنل اقدامات کررہا ہے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں