Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اومی کرون کے باعث تیل مارکیٹ جزوی طور پر متاثر

سکائی نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ’اومی کرون کے باعث تیل مارکیٹ کا جزوی طور پر متاثر ہونا وقتی ہوگا۔‘ (فوٹو: سبق)
اوپک پلس کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اومی کرون کے باعث تیل مارکیٹ جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 2021 کے آخر میں تیل منڈی میں آنے والی تیزی میں کمی ہونے کے خدشات ہیں۔
سکائی نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’اومی کرون کے باعث تیل مارکیٹ کا جزوی طور پر متاثر ہونا وقتی ہوگا۔‘
’اس کے کچھ ہی عرصے بعد تیل مارکیٹ میں پھر سے تیزی دیکھنے میں آئے گی۔‘
واضح رہے کہ 31 دسمبر 2021 میں تیل کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

شیئر: