ہر چار گھنٹے میں ماسک تبدیل کرنا ضروری
ڈاکٹر مجدی بدران کے مطابق ’چار گھنٹے گزرنے کے بعد ماسک کی افادیت کم ہوجاتی ہے۔‘ ( فوٹو: العربیہ)
متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر مجدی بدران نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور اس کی نئی قسموں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر چار گھنٹے بعد ماسک تبدیل کیا جائے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’چار گھنٹے گزرنے کے بعد ماسک کی افادیت کم ہوجاتی ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’اومی کرون آنکھوں کے ذریعہ بھی منتقل ہوسکتا ہے لہذا چشمہ لگانا بھی ضروری ہے۔‘
’کورونا اور اس کی تمام نئی قسموں سے بچنے کے لیے سینیٹائزنگ کے علاوہ ہاتھ دھوتے رہنا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’ویکسین لگانے والے افراد کو معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں وائرس لاحق ہو گیا ہے کیونکہ اس کی علامتیں ان پر ظاہر نہیں ہوتیں۔‘
’مگر ایسے لوگ دوسرے لوگوں کو وائرس منتقل کر سکتے ہیں اور خاص طور پر وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی یا خوراک مکمل نہیں کی۔‘