مکہ مکرمہ(جاوید راہو) پاکستانی کارکن غلام حسین نے کہا کہ ہم سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں جس نے مجھ جیسے ہزاروںافراد کو اپنے ملک جانے اور پھر قانونی طور پر واپس آ نے کاموقع فراہم کیا ہے۔جاوید کھوسو نے کہا کہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا اور واپس بھی جانا چاہتا تھا مگرڈرتھا کہ اگر میں نے خود کو حوالے کردیا تو مجھے سزا ہوگی نیز میرے فنگر پرنٹ لے لئے جائیں گے اور پھر میں واپس نہیں آسکوں گا ۔اب میں حکومت کے طرف دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھا کراپنی ٹکٹ پر جا رہا ہوں اورنئے ویزے پر دوبارہ واپس آنے کا پروگرام ہے۔