Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی النسل گھوڑوں کا میلہ آئندہ پیر کوہوگا 

گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر میلے کی سرپرستی کریں گے (فوٹو، ٹوئٹر)
عربی النسل گھوڑوں کا سعودی میلہ  2022 الدرعیہ میں آئندہ پیر 10 جنوری کو منعقد ہوگا- 
ایس پی اے کے مطابق گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز  میلے کی سرپرستی کریں گے-  
میلے کی استقبالیہ  کمیٹی کے سربراہ شہزادہ سلمان بن فیصل بن سلمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میلہ  بوابہ الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی شراکت سے ہورہا ہے- 
شہزادہ سلمان بن فیصل نے کہا کہ  شہزادہ بندر بن خالد الفیصل کی قیادت میں گھڑ سواری کا ادارہ اور گھڑ سواری کی سعودی آرگنائزیشن جس کے سربراہ شہزادہ عبداللہ بن فہد ہیں میلے کے انعقاد اور اسے کامیاب بنانے میں قابل قدر کردار ادا کررہے ہیں- 
شہزادہ سلمان بن فیصل نے بتایا کہ سعودی قیادت چاہتی ہے کہ مسلسل 8 روز تک تفریحاتی، ثقافتی اور کھیلوں کے پروگرام منعقد ہوں- 
انہوں نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ دس جنوری کو شام چھ بجے ’فخر الدرعیہ‘ نیلامی منعقد ہوگی- جس میں نایاب قسم کے 40 عرب نسل کے گھوڑے پیش کیے جائیں گے- اس کی آمدنی کا ایک حصہ فلاحی انجمنوں کے لیے مختص ہوگا- 
شہزادہ سلمان بن فیصل نے کہا کہ عرب نسل کے خوبصورت گھوڑوں کا بین الاقوامی مقابلہ ہوگا- میلے کے  تیسرے روز اس کا آغاز ہوگا جو چار دن تک جاری رہے گا- اس میں مختلف ممالک کے  350 عرب نسل کے گھوڑے شریک ہوں گے اس میں  20 لاکھ ریال تک کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے- 

شیئر: