کنگ سلمان مرکز کی یمنیوں کے لیے 85 ٹن امدادی خوراک کی تقسیم
سردی کے موسم سے نمٹنے کے لیے137 پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یمن کے صوبے عدن میں 85 ٹن اور 600 کلوگرام اشیائے خوردونوش کی تقسیم کی گئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوزایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ یہ عوام کے لیے خوراک کے تھیلوں کی اس تقسیم سے4800 افراد مستفید ہوں گے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز کا یہ اقدام2021-2022 کے دوران یمن میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس امداد ی پروگرام کے تحت یمن کے 15 شہروں کےعوام کے لیے 20 ہزار ٹن سے زیادہ کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی جائیں گی۔
دریں اثناء امدادی مرکز نے ماریب صوبے میں سردی کے موسم سے نمٹنے کے لیے137 پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے ہیں اس امدادی سامان سے 822 افراد کی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کا پڑوسی ملک یمن کنگ سلمان امداد ی مرکز کی جانب سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والوں میں شامل ہے۔
یمن میں اب تک مجموعی طور پر 644 منصوبوں کے مطابق کنگ سلمان امدادی مرکز نے3.92 بلین ڈالرسے زیادہ مالیت کے امدادی سامان کی تقسیم کی ہے۔