ٹینس سٹار نوواک جوکوچ کے آسٹریلیا میں کھیلنے سے متعلق جج نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں رلیز کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نوواک جوکوچ کو آسٹریلوی حکومت نے کورونا کی حفاظتی شرائط پوری نہ کرنے پر ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
امریکی ٹینس کھلاڑی کورونا مثبت، آسٹریلین اوپن سے باہرNode ID: 634241
تاہم امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جج اینتھونی کیلی نے حکومت کے نوواک جوکوچ کا ویزہ کینسل کرنے کے فیصلے کو رد کردیا ہے اور حکم جاری کیا ہے کہ انہیں فیصلہ سنائے جانے کے 30 منٹ کے اندر اندر رلیز کیا جائے۔
فیصلے کے مطابق اس کیس میں جواب دہندگان وزارت داخلہ ہے جسے نوواک جوکوچ کو طے شدہ قیمت ادا کرنی ہوگی۔
ان کی تمام چیزیں بشمول پاسپورٹ کو انہیں ’جتنا جلدی ہوسکے‘ واپس کی جائیں۔
نوواک جوکوچ کے ساتھ کیا ہوا تھا؟
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نو مرتبہ اوپن ٹینس کے چیمپئین رہ چکے ہیں جو آسٹریلین اوپن میں شرکت کی غرض سے جمعرات کو آسٹریلیا پہنچے تھے۔
آسٹریلوی بارڈر فورس نے تصدیق کی ہے کہ ٹینس سٹار کا ویزہ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ’نوواک جوکوچ کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔ اصول، اصول ہوتے ہیں خاص طور پر جب بات ہماری سرحدوں کی ہوتی ہے۔‘
Mr Djokovic’s visa has been cancelled. Rules are rules, especially when it comes to our borders. No one is above these rules. Our strong border policies have been critical to Australia having one of the lowest death rates in the world from COVID, we are continuing to be vigilant.
— Scott Morrison (@ScottMorrisonMP) January 5, 2022