سعودی وزارت صحت نے 3162 کورونا کیسز کی تصدیق کردی
جمعرات 6 جنوری 2022 12:14
’608 افراد شفایاب اور دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 117 مریضوں کی حالت نازک ہے‘ ( فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی وزارت صحت نے آج جمعرات کو کورونا کے 3162 نئے مریضوں کی تصدیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے اضافے کے بعد کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 568650 ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 608 افراد شفایاب اور دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 117 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 544161 اور ہلاک شدگان کی کل تعداد 8888 ہوگئی ہے‘۔