Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک کروڑ 43 لاکھ ریال چوری کرنے و الے 4 افراد گرفتار

’ملوث افراد نے الرین کمشنری کے صحرا میں رقم چھپا رکھی تھی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے رقم منتقل کرنے والی گاڑی سے اسلحہ کے زور پر ایک کروڑ 43 لاکھ 19 ہزار790 ریال چوری کر کے فرار ہونے والوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث 4 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے بتایا ہے کہ ’واقعہ گزشتہ ماہ جماد اول کی 25 تاریخ کو ہوا تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کچھ مسلح افراد نے رقوم منتقل کرنے والی گاڑی پر حملہ کیا اور پوری رقم لے کر موقع سے فرار ہوگئے تھے‘۔
’اطلاع ملنے تفتیش شروع کردی گئی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے آثار ارو شواہد جمع کئے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’بہت جلد معلوم ہوا کہ گاڑی پر حملہ کرنے والے افراد کی تعداد 4 ہے جن کی شناخت ہوگئی ہے‘۔
’پولیس نے انہیں تلاش کرکے گرفتار کیا اور تفتیش شروع کر دی۔ وہ سعودی شہری تھے جنہوں نے پہلے پہل رقم کے بارے میں معلومات نہیں دیں‘۔
’بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ الرین کمشنری کے صحرا میں انہوں نے رقم چھپا رکھی ہے‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ضبط کر لیا گیا ہے‘۔

شیئر: